• news

بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا، فصلیں متاثر ہونیکا خدشہ

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے جس کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمدکم ہوکر 12774 کیوسک رہ گئی۔ محکمہ ایریگےشن کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام سے نکلنے والی نہر اپرچناب اور مرالہ راوی لنک میںبھی پانی کم ہوگےا ہے تاہم اب دریائے چناب میں مسلسل پانی کی آمد کم ہورہی ہے ۔ واضح رہے کہ دریائے چناب مقبوضہ جموں وکشمیر سے آتا ہے۔ پانی کی کمی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن