• news

ملتان: سابق وزیر اعظم کی جلسہ گاہ سے بم برآمد، گیلانی کی آمد منسوخ

ملتان (آن لائن) ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جلسہ گاہ کے قریب سے آم کی پیٹی میں رکھا گیا بم برآمد ہوا ہے جس کے وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ گیلانی نے ملتان کا دورہ منسوخ کر دیا۔ میڈیا رپو رٹس کے مطابق نانگ شاہ کے علاقے میں سابق وزیر اعظم نے جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن ان کے خطاب سے تھوڑی دیر قبل آم کی پیٹی سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم میں ایک کلو وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا اور یہ دیسی ساختہ بم تھا۔

ای پیپر-دی نیشن