• news

ورلڈ الیون کے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) کراچی میں ورلڈ الیون کے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔ میچ کے ٹکٹ اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم،کے سی سی اے اسٹیڈیم نارتھ ناظم آباد،پاک اسٹارکرکٹ گرانڈ ملیر، لانڈھی جیمخانہ کرکٹ گرانڈ لانڈھی اور نیشنل کوچنگ سینٹر بالمقابل نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے دستیاب ہوں گے۔ ورلڈ الیون اور پاکستان اسٹارالیون کے درمیان 20 اور 1 9اکتوبرکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے دومیچزکے پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن