• news

یاور علی مسٹر، اسد اشفاق جونیئر مسٹر لاہور منتخب



لاہور(سپورٹس رپورٹر) یاور علی نے مسٹر لاہور جبکہ اسد اشفاق نے جونیئر مسٹر لاہور کا ٹائٹل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق 61 ویں مسٹر لاہور اور لاہور ڈویژن کے مقابلے اقبال سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئے جس میں تن سازوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقے پر 80 کلو گرام کلاس میں یاور علی نے مسٹر لاہور اور ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ جونیئر کیٹگری میں اسد اشفاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شیخ فاروق تھے جنہوں نے کامیاب تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ای پیپر-دی نیشن