• news

محمد علی پہلوان نے حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل جیت لیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) حمزہ شہباز ٹائیگر دنگل مقابلہ کا ٹائٹل محمد علی پہلوان نے جیت لیا۔ منٹو پارک ریسلنگ سٹیڈیم میں منعقد ہونے والے دنگل مقابلہ کے فائنل میں محمد علی پہلوان نے بادشاہ پہلوان کو زیر کیا۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی جنہوں نے کامیاب دنگل پر پہلوانوں کو دل کھول کر داد دی۔ دنگل کے دیگر مقابلوں میں گونگا پہلوان نے اظہر پہلوان کو، ندیم پہلوان نے جلال پہلوان کو، عثمان پہلوان نے جنید پہلوان کو، دانش پہلوان نے عدنان پہلوان کو جبکہ امانت پہلوان نے حسن پہلوان کو شکست سے دوچار کیا۔ نومی پہلوان اور ٹینڈا پہلوان، ماما پہلوان اور خرم پہلوان جبکہ سہیل پہلوان اور عمران پہلوان کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا۔ حمزہ شہباز دنگل کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ملک پرویز، رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق اور ایم پی اے چوہدری شہباز تھے جنہوں نے کامیاب پہلوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر دنگل کے آرگنائزر کنوینئر وزیر اعلٰی پنجاب برائے ریسلنگ محسن ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز دنگل لاہور کی تاریخ کے کامیاب دنگلوں میں سے ایک تھا جس میں نوجوان پہلوانوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن