آسٹریا کے مہم جو نے بلند ترین فری فال جمپ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
نیو میکسیکو (نوائے وقت رپورٹ) فلیکس بام گارٹز نے بلند ترین فری فال جمپ کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریا کے مہم جو خلا کے کنارے سے چھلانگ لگاکر بحفاظت اور کامیابی سے زمین پر اتر گیا۔ فیلکس بام گارٹز نے خلا سے زمین تک کے سفر میں ساﺅنڈ بیرئر توڑ دیا۔ انہوں نے خلا سے ایک لاکھ 27ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ اس سے قبل ایسی چھلانگ لگانے والا کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ اس نے 37کلو میٹر کا فاصلہ صرف 10منٹ میں طے کیا۔