• news

گھریلو حالات، بیماری، والدین کی ڈانٹ پر لڑکی سمیت 5 افراد کی خودکشی

لاہور (نمائندگان) مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دنیہ والہ کے رہائشی بیس سالہ عثمان نے بیماری سے تنگ آ کر نہر اپر جناب میں کود کر خودکشی کرلی۔ متوفی مرگی کا مریض تھا اور گزشتہ شام بائی پاس روڈ پر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ سادھوکے سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاﺅں صالح پور کے منظور کی 16 سالہ گل سینہ نے والدین کی سرزنش پر دلبرداشتہ ہو کر دھان میں سپرے کرنے والی دوائی پی لی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال پہنچا دیا لیکن حالت نازک ہونے پر لاہور ریفر کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ فروزوالہ سے نامہ نگار کے مطابق سرکل فیروز والہ کے علاقہ میں نوجوان شرافت نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ورثاءنے خودکشی کی وجہ نہ بتائی۔ دریں اثناءجی ٹی روڈ پر واقع آبادی میں نوجوان افتخار نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن