افغان شہری کا قتل، پہلی بار 5 برطانوی فوجیوں پر فرد جرم عائد
لندن (نوائے وقت نیوز+نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں ایک شہری کے قتل کے الزام میں پہلی بار 5 برطانوی فوجیوں پر فردجرم عائد کردی گئی۔ اس معاملے میں رائل ملٹری پولیس نے 9 فوجیوں کو حراست میں لیا تھا جن میں سے چار کو رہا کردیا گیا ۔یہ واقعہ افغان صوبے ہلمند میں 2011ءمیں پیش آیا تھا۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا ہے جاری تحقیقاتی عمل پر مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ ممکنہ طور پر ان فوجیوں کو کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑے گا۔