• news

ہری پور: دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کو قتل کرکے خودکشی کر لی

 ہری پور (اے پی پی) ہری پور میں دوسری شادی پر پہلی بیوی نے شوہر کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔ تحصیل غازی کے موضع عمر خانہ میں گذشتہ رات شاہدہ بی بی نے اپنے خاوند توثیق خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس کو بیڈ سے چند صفحات پر مشتمل ایک تحریر بھی ملی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متوفیہ کو دوسری شادی کا رنج تھا تاہم ابھی تصدیق نہیں ہوئی کہ تحریر متوفیہ کی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نعشیں ایک ہی بیڈ پر پڑی ہوئی تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفیہ کو گولی پیچھے سے اور کچھ فاصلے سے لگی تاہم مقتول کے بھائی تصدق خان کی درخواست پر پولیس نے متوفیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس واقعہ پر شکوک کا اظہار کر رہی ہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کرنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن