پریذیڈنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو اور پریمپئر فٹبال لیگ کے دو میچ بارش کی نذر
لاہور+ فیصل آباد (سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور اور فیصل آباد میں ہونے والی بارش کے باعث پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے میچز کا پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں ہوا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں حبیب بنک اور زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا جبکہ فیصل آباد میں واپڈا اور کے آر ایل کی ٹیموں نے مدمقابل ہونا تھا۔ پیر کے روز وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس کے باعث قوی امکان ہے کہ آج منگل کے روز بھی میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔ دریں اثناءپاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 9ویں پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا جبکہ دو بارش کی نذر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ اور نیشنل بنک آف پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جو این بی پی نے ایک صفر سے جیت لیا۔ دوسرا میچ پی اے ایف کمپلکس گرا¶نڈ پشاور میں پاکستان ائرفورس اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے ایک صفر سے کامیابی کی۔ تیسرا میچ ریلوے فٹبال سٹیڈیم لاہور میں واپڈا اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے م¶خر کر دیا گیا اور آج دوبارہ کھیلا جائیگا۔ چوتھا میچ یو ایم ٹی فٹ بال گرا¶نڈ جوہر ٹا¶ن میں ووہیب ایف سی اور افغان ایف سی کے درمیان کھیلا گیا اور بارش کی وجہ سے م¶خر کر دیا گیا۔ یہ میچ بھی آج دوبارہ کھیلا جائیگا۔