• news

امیر کویت سے ملاقات‘ پاکستان علاقائی تنظیموں کو وسعت دینے کا خواہاں ہے : وزیراعظم


کویت سٹی + اسلام آباد (عبدالشکور ابی حسن + اے پی پی + ثناءنیوز) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایشیا تعاون ڈائیلاگ اجلاس (اے سی ڈی) میں شرکت کے لئے 3روزہ دورے پر کویت پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح وزیراعظم کے استقبال کےلئے خصوصی جذبہ کے ساتھ ایئر پورٹ آئے۔ ولی عہد کویت شیخ نواف الاحمد الصباح، کویتی وزیراعظم شیخ جابر مبارک الحماد الصباح اور کویتی کابینہ کے ارکان، پاکستان کے سفیر اور سفارتخانہ کے اعلی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ بیان پیلس روانہ ہو گئے اور انہوں نے امیر کویت سے ملاقات کی۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کویتی امیر سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں صدر زرداری کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام پہنچایا۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے کہا ایشیا تعاون ڈائیلاگ سربراہ اجلاس میں پاکستان اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی شرکت اس اہم اجلاس کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ایشیائی ممالک کے درمیان اعلی سطح پر روابط سے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دیئے جانے پر امیر کویت، کویت کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر کیا۔ اےشےا کوآپرےشن ڈائےلاگ کے 2002ءمےں قےام کے بعد اس کی پہلی سربراہی کانفرنس کوےت مےں منعقد ہورہی ہے جس مےں 32رکن اسلامی ممالک کے سربراہ شرےک ہونگے۔ سمٹ کے اےجنڈا مےں رکن ممالک مےں توانائی ، خوراک، زراعت اورانفارمےشن ٹےکنالوجی کے شعبوں مےں باہمی تعاون کو فروغ دےنے پر غوروخوض ہوگا۔ وزےراعظم کے ہمراہ پاکستان کی خاتون اول بھی دورہ کر رہی ہےں جن کے اعزاز مےں کوےت اےمبےسی مےں پاکستانی سفےر کی اہلےہ آج ظہرانہ بھی دےں گی۔ کوےتی ذرائع ابلاغ اس کانفرنس مےں پاکستانی وزےراعظم کی شرکت کو خصوصی اہمےت دے رہے ہےں کےونکہ پاکستان گذشتہ کئی برسوں سے توانائی کے بحران کا شکار رہا ہے اورکوےت کے علاوہ خلےجی ممالک کے سرماےہ کار اور حکومتےں اس بحران سے نکلنے کےلئے پاکستان سے اشتراک کار طے کرنے مےں دلچسپی رکھتی ہےں۔ قبل ازیں کویت روانگی سے قبل نور خان ائر بیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہر سوچ کے حامل افراد نے ملالہ پر حملہ کی مذمت کی ہے ملالہ کے علاج معالجے کیلئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے پاکستان مختلف علاقائی تنظیموں میں مزید وسعت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا غربت کے خاتمہ اور عوام کا میعار زندگی بلند کرنے کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے ۔ کویت برادر اسلامی ملک ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا اس اہم اجلاس کے موقع پر کویتی قیادت سمیت خطہ کے ممالک کے رہنماﺅں سے ملاقات ہوگی جس میں علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے کہا توانائی پاکستان کیلئے ایک بڑا ایشو ہے۔کویتی قیادت کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کاجائزہ لیا جائے گا۔ ملالہ کے علاج کے متعلق وزیراعظم نے کہا ہم نے پہلے ہی کہا تھا اس کے علاج معالجے کیلئے جو بھی ممکن ہوا کریں گے۔ ہماری دعا ہے وہ جلد صحت یاب ہو ۔ انہوں نے کہا ہرسوچ کے حامل افراد نے ملالہ پر حملہ کی مذمت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن