• news

دوست کھوسہ کیخلاف انضباطی کارروائی زیر التوا ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے حلقوں میں چہ میگوئیاں


لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سردار دوست محمد خان کھوسہ کی جانب سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور قیادت پر اعتراضات کے خلاف زیر التوا انضباطی کارروائی پر مسلم لیگ (ن) حلقوں میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ پارٹی کے بعض رہنما¶ں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ پارٹی سربراہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہیں بخشا گیا تو دوست خان کے ساتھ رعایت کیوں کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب راجہ اشفاق سرور سے پوچھا گیا تو انہوں نے وضاحت کی کہ دوست محمد خان کھوسہ کے خلاف انضباطی کارروائی کا معاملہ ختم نہیں ہوا بلکہ ان کی وطن واپسی تک زیر التوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن