ملالہ کے ساتھ ظلم ہوا، عافیہ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے: فضل الرحمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملالہ قوم کی بیٹی ہے، پختون روایات اور اسلامی شریعت کوئی بھی خاتون پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کے ساتھ ظلم ہوا جس طرح ملالہ کا مسئلہ اٹھایا گیا ویسے ہی حق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھی بنتا ہے، وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے امریکی حکومت کو باضابطہ خط لکھیں تو کچھ صورت بن سکتی ہے، پاکستان خطے کا بااثر ملک ہے لیکن حکمران بے اثر ہیں، ہماری اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہم نے دوسروں کی جنگ اپنے اوپر مسلط کی، امریکہ کو کوئی نہ کوئی دشمن ہمیشہ درکار ہوتا ہے، پاکستان میں کسی مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں، فضل الرحمن نے کہا کہ 18 اکتوبر کو اجلاس میں ایم ایم اے کی بحالی پر مشاورت کی جائے گی۔