احمد آباد: دو بھارتی شہری گرفتار، آئی ایس آئی کیلئے جاسوسی کا الزام
نئی دہلی(آن لائن)بھارتی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جاسوسی کے الزام میں2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ یہ گرفتاریاں ریاست احمد آباد میں کی گئی ہیں۔ گرفتار ہونےوالے دونوں ملزمان مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ادارے کے جاسوس ہیں جس کے نام 22 سراج الدین علی اور23 سالہ محمد ایوب جمال پور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سراج الدین علی ایک فوجی کینٹین پر انڈے سپلائی کرنے کی آڑ میں جاسوسی کرنا تھا جبکہ محمدایوب ایک طالب علم ہے۔