سوات: گرلز کالج ملالہ کے نام سے منسوب
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے گرلز کالج سیدو شریف سوات کو ملالہ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی ہے۔ خیبر پی کے کے وزیراعلی امیر حیدر ہوتی نے امن اور بچیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ کے کردار کو سراہا، وزیراعلی نے کہا صوبہ میں نئے کالجز کی تعمیر کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔