ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد بینکاری کے حلقوں میں شدید بے چینی
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں بینکوں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد بینکاری کے حلقوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہوگیا ہے۔ اسی کے ساتھ ان بینکوں کابیمہ کرنے والی انشورنس کمپنیاں بھی شدید مالی دباﺅ کی زد میں آگئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے کراچی میں روز کسی نہ کسی بینک کی شاخ پر ڈاکے سے لاکھوں روپے روزانہ لوٹے جارہے ہیں اور دو ماہ کے دوران بینکوں سے 10کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹی جاچکی ہے۔ دوسری طرف بینکوں اوربینکوں کی اے ٹی ایم سے رقوم لے کر نکلنے والے لاتعداد لوگ روزانہ لوٹے جارہے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق رہزنی کی 90فیصد وارداتوں کی رپورٹ درج نہیں کرائی جاتی۔