• news

کاروں کی فروخت میں 33 فیصد کمی

کراچی (آئی اےن پی) ستمبر کے مہینے میں کاروں کی فروخت میں تینتیس فیصد کمی رےکارڈ کی گئی۔ پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبر دو ہزار بارہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مقامی سطح پر تیار کی گئی گاڑیوں کی فروخت اکتیس فیصد کمی سے صرف نو ہزار سات سو اکیس یونٹس تک محدود رہی۔ جس میں لائٹ کمرشل وہیکلز کی فروخت میں بائیس فیصد کمی ہوئی اور یہ دو ہزار دو سو انتیس یونٹس رہی اور کاروں کی فروخت تینتیس فیصد کمی سے سات ہزار چار سو بانوے یونٹس رہ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن