• news

پورٹ قاسم پر ایک لاکھ 14ہزارٹن سامان کی نقل وحمل

کراچی(کامرس رپورٹر)پورٹ محمد بن قاسم پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 81 ہزار 456ٹن درآمدات اور32 ہزار 592 ٹن برآمدات پر مشتمل ایک لاکھ14 ہزار 48 ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اور ان پرلادا گیا۔ درآمدات میں 38ہزار 757 ٹن فرنیس آئل‘3ہزار834ٹن یوریا‘ 3ہزار207ٹن کیمیکل‘35ہزار658ٹن جنرل کارگو اوربرآمدات میں کل 32 ہزار 592ٹن جنرل کارگو شامل تھا۔ اس دوران 5بحری جہاز میرسک جارجیا‘لانا‘ ایس اولیویا‘اناڈوریتھیا اورورملائین برتھوں پر سامان اتارنے اورلادنے میں مصروف رہے۔پورٹ اتھارٹی کے مطابق دو بحری جہاز سی لینڈ واشنگٹن اورانفینٹ وزڈم بندرگاہ کے باہر لنگرانداز اور برتھوں کے منتظر ہیں یہ بندرگاہ پرفرنیس آئل اورکنٹینرز اتاریں گے اور جنرل کارگو لادیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن