• news

کراچی بندرگاہ پر82ہزار ٹن سامان اتاراولادا گیا

کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 82ہزار298ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ اس میں 51ہزار 434 ٹن درآمدی اور30ہزار864ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان ایک ہزار716ٹن بلک کارگو‘ 3ہزار 359 ٹن کیمیاوی کھاد‘83ہزار837ٹن یوریا‘4ہزار700ٹن کوئلے‘ 25ہزار 279 ٹن پیٹرولیم وتیل‘12ہزار543ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان 11ہزار260ٹن سیمنٹ‘ ایک ہزار750ٹن ایتھانول ‘17 ہزار 854ٹن جنرل کارگو پر مشتمل تھا۔ اس دوران3بحری جہاز ڈائرکشن‘ ڈا کوئی یون اورگریٹا برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 8بحری جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوئے ان میں نشاﺅ ایرو ‘سلوشن‘یونگ شینگ‘ سدرہ دوہا‘ گجرات‘ اورنٹل روڈ‘ کوئٹہ اور ڈائرکشن شامل ہیں کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید6بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں کریسوپیگی لیڈی‘ آسٹیریا فیڈر‘ کرارا کیسل ‘ٹوپاز‘بریس بین اوربکس تاﺅرس شامل ہیں یہ بندرگاہ پر40ہزار ٹن موگیس‘9ہزار256ٹن اسٹیل کوائل 2 ہزار700ٹن بیکسین‘234 کاریں کنٹینرز اتاریں گے اورجنرل کارگو لادیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن