• news

پاکستان اور امریکہ آزاد تجارتی معاہدہ کرنے پر غور کریں :ظفر بختاوری

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے پاکستان کو ہزاروں قیمتی جانیں قربان کرنا پڑی ہیں جبکہ معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ لہذا امریکہ ان نقصانات کی بہتر تلافی کیلئے پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر بختاوری نے امریکی سفارت خانے کے دو رکنی وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد میں امریکن ایمبیسی کے اکنامک آفیسر مسٹر جیسن اے سمیتھ اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان ڈیسک آفیسر مسٹر روبرٹ نیلسن شامل تھے۔ظفر بختاوری نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے جنوری 2014سے یو کے میں لینڈ کرنے والی پاکستانی پراڈیکٹس کیلئے جی ایس پی پلس کی منظوری دے دی ہے جبکہ 2013سے 75پاکستانی پراڈیکٹس کو یورپ میں زیرو ڈیوٹی رسائی کی منظوری بھی دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن