• news

سام سنگ الیکٹرانکس کے زیراہتمام ”گریٹ ورکنگ پلیس “کے نام سے تقریب

لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مواصلات کا سرفہرست ادارہ ہے۔ اعزاز یافتہ ایجادات کے بانی اس ادارے نے گذشتہ دنوں پاکستان میں اپنے تمام کارکنان کے لئے تفریحی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تفریحی تقریب کا نام ”گریٹ ورکنگ پلیس“ ہے جسے سام سانگ انتظامیہ کی جانب سے سہ ماہی بنیادوں پر منعقد کیا جاتا ہے۔ سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر جان مارک نے کہا کہ سام سنگ کے مختلف شعبوں کے کارکنان کی دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ کاروباری مصروفیات کے علاوہ تفریحات میں بھی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔ تمام کارکنان کے لئے ہمارا ادارہ ایک بہترین ماحول فراہم کر سکے۔ مختلف ملازمین نے اس موقع پر اپنی مسرت اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں سام سنگ کو عام کاروباری اداروں سے ممتاز بناتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن