کراچی اور لاہور کی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی ‘ سرمایہ کاری 39 کھرب ‘64 ارب سے تجاوز کر گئی
کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر میں سٹاک مارکیٹوں میں تیزی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 52.69 پوائنٹس اضافے سے 15746.90 پر پہنچ گیا۔ 18 ارب 92کروڑ 27لاکھ 66ہزار744 روپے اضافے پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 39 کھرب 64ارب 49کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار 136 روپے تجاوز کرگئی۔ مجموعی سودوں میں 8 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 10 حصص کے سودوں میں قدرے کم کاروبار رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 335کمپنیوں تک رہا۔ اس میں 155 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 153 میں کمی اور27کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ دریں اثناءلاہور سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 113 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 29 کمپنیوں کےَ حصص میں اضافہ21کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 63کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 0.26 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 3949.33 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 16 لاکھ 10ہزار 100حصص کا کاروبار ہوا۔