• news

حمزہ شہباز کو سرکاری خرچ پر لیڈر بنانے کی ریہرسل بدعنوانی ہے: سیمل کامران

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کی اراکین صوبائی اسمبلی سیمل کامران، خدیجہ عمر فاروقی نے مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو اعلیٰ کو سرکاری خرچ پر لیڈر بنانے کی ریہرسل بدعنوانی ہے۔ خواتین رہنماﺅں نے زعیم قادری کے بیان پر کہا کہ وہ جتنی مرضی کوشش کر لیں وزیر نہیں بن سکتے اور نہ ہی اپنے لیڈروں کے معاشی جرائم پر پردہ ڈال سکتے ہیں چودھری پرویز الٰہی نے خود ساختہ خادم اعلیٰ کو پنجاب کے عوام سے مسلسل جھوٹے وعدے کرنے اور قومی وسائل برباد کرنے پر آئینہ دکھایا۔ مسلم لیگ ن والے برا منانے کی بجائے اپنے خادم اعلیٰ سے کہیں کہ وہ عوام کا پیسہ برباد کرنا بند کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن