وائس ایڈمرل محمد شفیق وائس چیف آف نیول سٹاف کے عہدہ پر تعینات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر پاکستان نے وائس ایڈمرل محمد شفیق، ہلال امتیاز(ملٹری) کو وائس چیف آف نیول سٹاف کے عہدے پر فائزکر دیا ہے۔ وہ نائب امیر البحر ہوں گے۔ حکومت پاکستان نے اُن کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وائس ایڈمرل محمد شفیق نے یکم جون1977ءکو پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ دوران سروس آپ مختلف کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں پر فائز رہے ہیںجن میں ڈسٹرائرکے سیکنڈ اِن کمانڈ ، نیول ایئر ونگ، نیول ایئر آرم کی کمانڈ اورکمانڈر نیول سٹریٹیجک فورسز شامل ہےں۔ وائس ایڈمرل محمد شفیق اس وقت نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں چیف آف سٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کوہلال امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔