ملالہ پر حملہ تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے پر نہیں کیا: طالبان
اسلام آباد (رائٹرز) طالبان کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ بلاجواز نہیں تھا۔ ایک بیان میں طالبان کا کہنا ہے کہ ملالہ ان کے گروپ کیخلاف بولتی تھی جبکہ وہ امریکی صدر اوباما کی تعریف کرتی تھی اس لئے اس پر حملہ درست تھا۔ پاکستان طالبان نے یوسف زئی کو مغرب کی جاسوس قرار دیا ہے۔ طالبان نے کہا ملالہ مجاہدین کیخلاف پروپیگنڈا کرتی تھی اور قرآن کہتا ہے کہ وہ لوگ جو اسلام اور اسلامی فوج کیخلاف پروپیگنڈا کریں ان کو مار دیا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملالہ اسلام کے بڑے دشمن اوباما کو اپنا آئیڈیل قرار دیتی تھی۔ طالبان نے کہا ہم نے ملالہ کو اس لئے نشانہ نہیں بنایا کہ وہ تعلیم کیلئے آواز بلند کرتی تھی بلکہ اس لئے حملہ کیا کیونکہ وہ مجاہدین اور ان کی جنگ کو ٹارگٹ کرتی تھی۔