• news

وزیراعظم چنیوٹ میں واپڈا کے ڈیفالٹر نکلے لیکن بجلی کٹی نہ میٹر اتارا گیا

چنیوٹ (نامہ نگار) وزیراعظم چنیوٹ واپڈا کے ڈیفالٹر نکلے وزیراعظم کے ذمہ 44584 روپے ہیں، بتایا جاتا ہے فیسکو کی لالیاں سب ڈویژن نمبر 2 نے چوالیس نادہندگان کی لسٹ جاری کر دی جن میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا نام بھی شامل ہے، راجہ پرویز اشرف 31358 روپے کے نادہندہ ہیں۔ راجہ پرویز اشرف لالیاں کے نواحی گاﺅں چک نمبر 115 رسالہ ضلع سرگودھا میں 150 ایکٹر زمین کے مالک ہیں جہاں انہوں نے زرعی فارم بنا رکھا ہے واپڈا ریکارڈ کے مطابق اکاﺅنٹ نمبر 12131671348403 کے مالک راجہ پرویز اشرف کو اپریل 2012ءمیں نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن ان کی طرف سے تاحال ادائیگی نہیں کی گئی جو اب بڑھ کر 44584 روپے ہو چکی ہے، دلچسپ امر یہ ہے وزیراعظم کے اس فارم کو پہلے لالیاں سب ڈویژن نمبر 2 سے بجلی سپلائی دی جاتی رہی اور ستمبر 2011ءمیں 16549 روپے کا بل ادا نہ کرنے پر اس کا کاغذی طور پر میٹر اُتار لیا گیا مارچ 2012ءتک کاغذی طور پر میٹر اترا رہا لیکن موقع پر میٹر بھی موجود رہا اور بجلی بھی فارم کو ملتی رہی مارچ کے بعد دوبارہ میٹر ریڈنگ کی گئی اور تب اس علاقے کو سب ڈویژن طارق آباد سرگودھا کے زیر سایہ کر دیا گیا مارچ سے تاحال دوبارہ مسلسل بجلی استعمال ہونے کے باوجود ابھی تک اس کے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی طارق آباد سب ڈویژن کے اکاﺅنٹ نمبر 12134142401100R کے مطابق اس وقت وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 44584 روپے کے ڈیفالٹر ہیں لیکن نہ تو ان کا میٹر اُتارا گیا ہے اور نہ تاحال بجلی منقطع کی گئی ہے یاد رہے ایک دفعہ میٹر اُتارنے کے بعد دوبارہ میٹر لگانے کے لئے باقاعدہ آر سی او پاس کرانا پڑتا ہے اور سابقہ تمام بقایاجات بھی ادا کرنا پڑتے ہیں لیکن یہاں ایسے کسی قانون پر عمل نہیں کیا گیا۔
 

ای پیپر-دی نیشن