• news

رشوت خور پولیس افسروں پر مقدمات، 8 سال بعد بھی چالان نامکمل

لاہور (میاں علی افضل سے) محکمہ اینٹی کرپشن میں رشوت خوری، اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے والے پنجاب پولیس کے افسران اور ملازمین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہونے کے 8 سال گزرنے پر بھی چالان عدالت میں پیش نہیں کئے جس سے متعدد کیسز کا فیصلہ نہیں ہو سکا پیش نہ ہونے پر زیادہ تر ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے کرپشن میں ملوث پولیس افسروں و اہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے سیکشن 173 کے تحت مقدمہ کے اندراج کے 14 روز تک تفتیشی آفیسر چالان پیش کرنے کا پابند ہے، اینٹی کرپشن میں ڈی ایس پی عزیز اللہ نیازی، انسپکٹر عنصر امام بخاری، ریاض رشید سب انسپکٹر، سب انسپکٹر رفاقت علی، انسپکٹر محمد امین، سب انسپکٹر پیرن دتہ، سب انسپکٹر خورشید احمد، سب انسپکٹر امداد حسین، سب انسپکٹر رائے محمد نواز خان، سب انسپکٹر اقرار حسین، سب انسپکٹر شوکت علی، سب انسپکٹر مدثر حسین، اے ایس آئی وسیم احمد، اے ایس آئی جاوید، اے ایس آئی جعفر علی، اے ایس آئی محمد امجد، اے ایس آئی عارف محمود، کانسٹیبل سی آئی اے ساجد احمد، کانسٹیبل محمد عباس، کانسٹیبل تنویر حسین، کانسٹیبل ندیم جاوید پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن