• news

کراچی: ٹریول ایجنٹ کا 300 عازمین حج سے 10 کروڑ روپے کا فراڈ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب واقع ٹریول ایجنٹ نے تین سو عازمین حج کے ساتھ فراڈ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ فراڈ کی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کرا دی گئی۔ متاثرہ افراد نے الزام لگایا ہے ٹریول ایجنٹ یونس اور طیب دفتر اور متعلقہ مکان کو تالا لگا کر فرار ہو گئے حج پر بھیجنے کیلئے فی فرد ساڑھے تین لاکھ سے زائد رقم وصول کی مجموعی رقم کا تخمینہ تقریباً 10 کروڑ سے زائد بنتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن