• news

خودکش حملے حرام ہیں‘ افغان علماءکونسل کا فتویٰ

 کابل (آئی این پی) افغانستان کے علما نے خود کش حملوں کو حرام قرار دے دیا ہے۔منگل کو افغانستان کے علما کی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش حملہ اسلام میں حرام ہے اور بےگناہ افراد کے قتل کے خلاف ہرعالم دین فتویٰ دے سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خود کش حملوں کے ذریعے بے گناہ افراد کا قتل حرام اور اسلام میں یہ عمل انتہائی ناپسندیدہ شمار ہوتا ہے۔ خودکش حملے کی اسلام میں کوئی بنیاد نہیں اوراس طرح کے حملے قران و حدیث کی روشنی میں جائز نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن