• news

الیکشن کمشن کے زیراہتمام ووٹرز ڈے آج منایا جائےگا

 لاہور (خبر نگار) الیکشن کمشن پاکستان کے زیر اہتمام آج 17 اکتوبر رائے دہندگان کے قومی دن کے طور پر منایا جائے گا۔ پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور مضبوطی جمہوریت سے ہی وابستہ ہے اور جمہوری عمل کی مضبوطی رائے دہندگان کی انتخابات میں بھرپور شمولیت سے جڑی ہے۔ الیکن کمشن ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کر رہا ہے جس کے لئے آج رائے دہندگان کا فوجی دن منایا جا رہا ہے اسی سلسلہ میں پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں آج الحمرا ہال میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔جب کہ صدر آصف زرداری نے ووٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ قومی فرض کے طور پر اپنا ووٹ ڈالیں اور انتخابی عمل میں اپنی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور نہ صرف ذاتی معاملہ بلکہ ایک قومی فریضہ کی حیثیت سے اپنا ووٹ ڈالیں۔

ای پیپر-دی نیشن