• news

خطے کی صورتحال دفاعی تیاری کی متقاضی ہے: ایڈمرل آصف سندھیلہ

 کراچی (آن لائن+نوائے وقت نیوز) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ نے کہا ہے کہ خطے کی پیچیدہ جغرافیائی اور دفاعی صورتحال بھر پور دفاعی تیاری کی متقاضی ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے سی سپارک 2012کے کامیاب انعقاد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مشق کے ذریعے پاک بحریہ کے سکیورٹی کے تصورات، نیوی کے بحری قذاقی سے نمٹنے کے منصوبوں، جہازوں، آبدوزوں، ائیر کرافٹ اور دیگر عناصر کی بھرپور طریقے سے جانچ کی گئی۔ علاوہ ازیں پاک فضائیہ کے AEW ائیر کرافٹ کے تعاون سے میری ٹائم آپریشنز کی مشق اور نیول فلیٹ میں شامل کئے گئے Z9ECہیلی کاپٹرز کی بھی آزمائش کی گئی۔ پاکستان نیوی کی سالانہ بحری مشق ”بحری مشق سپارک “ کے سلسلے کی سال 2012کی مشق منگل کو پی این ایس جوہر میں منعقدہ ڈی بریف سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ نے پاک بحریہ کے دیگر اعلی حکام کے ہمراہ اختتامی سیشن میں شرکت کی۔ مشق میں پاک بحریہ کے تمام آپریشنل جہازوں، آبدوزوں، ائر کرافٹ میرینز سپیشل فورسز اور اسٹیبلشمنٹ نے حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن