امیر کویت کی غیر عرب ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ قائم کرنے کی تجویز
کویت سٹی (اے پی پی) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے غیر عرب ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی معاونت کیلئے 2 ارب ڈالر مالیت کا فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ یہاں بیان محل میں ایشیائی تعاون ڈائیلاگ کے پہلے سربراہ اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر کویت نے اس فنڈ کیلئے 300 ملین ڈالر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو گا۔ امیر کویت نے سربراہ اجلاس میں وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔