• news

طالبان کے خلاف آپریشن میں 3 بچوں کی ہلاکت پر افسوس ہے: نیٹو

کابل (اے ایف پی) نیٹو افواج نے جنوبی افغانستان میں آپریشن کے دوران 3 بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ہلمند میں سڑک پر بارودی سرنگیں نصب کرنے والے طالبان جنگجو¶ں پر نیٹو کے فضائی حملے کے دوران 2 لڑکوں اور ایک لڑکی 3 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔ نیٹو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بچوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ ہم جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اتحادی افواج افغان حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کریں گی اور متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن