• news

پشاور کے نواحی علاقوں میں کارروائی کا فیصلہ کر لیا: بشیر بلور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے پشاور کے نواحی علاقوں میں کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینئر وزیر خیبر پی کے بشیر احمد بلور نے کہا کہ پشاور کے نواحی علاقوں میںکارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ ملالہ کیس میں 100مشکوک افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ عمران خان کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جو سیاسی رہنما دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ نہیں کہہ سکتے وہ خاموش رہیں یہ جنگ سب کی ہے سب کو متحد ہونا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن