ننکانہ صاحب: حمزہ شہباز شریف کے جلسہ کے بعد لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنیوالے 13 افراد کیخلاف مقدمہ، 2 گرفتار
ننکانہ صاحب (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے حمزہ شہباز شریف کے 14اکتوبر کے جلسہ کے بعد سپورٹس سٹیڈیم سے 4لاکھ روپے مالیت کے فلیکس بورڈ اور کرسیاں چوری کرنے کے الزام میں 7 نامزد اور 6نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ 14اکتوبر کو جونہی حمزہ شہباز جلسہ کر کے واپس گئے تو ملزمان عرفان، رضوان، محمد آصف، باﺅ، شان، عظمت، وکی نے اپنے 6 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فلیکس بورڈ اورکرسیاں اٹھا کر نزدیکی حویلی میں لے گئے پولیس نے اطلاع پاکر چھاپہ مارا تو ملزمان فلیکس بورڈ کو سکریپ میں ڈال رہے تھے۔ دو ملزمان شان اور عظمت کو سٹی پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ باقی فرار ہو گئے۔