سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 2 ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا
کراچی(نوائے وقت نیوز)جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس عرفان سعادت خان نے سندھ ہائی کورٹ کے دو مستقل ججز کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد اب 25 ہوگئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے مستقل کئے جانے والے دو ججز کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ کراچی میں منعقد ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم نے دونوں جج صاحبان جسٹس غلام سرور،جسٹس عرفان سعادت خان سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والے دنوں ججز کی مستقل تعیناتی کو پارلیمانی کمیٹی نے مسترد کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم پر بحالی کا نوٹفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میںچیف جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ کوشش ہے کہ اچھے، دیانتدار اور قابل لوگ عدلیہ کا حصہ بنیں۔مزید ججز کی تقرری کے لئے نام دسمبر تک سپریم جیوڈیشل کونسل کو بھیجے جائیں گے۔