• news

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نجی دورے پر دبئی پہنچ گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف گذشتہ روز اپنے نجی دورہ پر دبئی چلے گئے۔ ائرپورٹ پر مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نورالحسن تنویر، جنرل سیکرٹری محمد افتخار بٹ، نائب صدر چودھری محمد شفیع، مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف، دبئی کے صدر عبدالوحید پال، شارجہ کے صدر آزاد علی تبسم اور ایم پی اے اعجاز احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔ بعدازاں متذکرہ لیڈران کی تفصیلی ملاقات محمد نواز شریف کی رہائش گاہ واقع طلال الامارات میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈران خواجہ محمد آصف اور محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات کے رہنما¶ں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سمندر پار مقیم پاکستانی بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن