• news

ملک ریاض کی طرف سے شعیب سڈل کمشن کی مدت میں توسیع نہ دینے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(نما ئندہ نوائے وقت) عدالت عظمیٰ نے” ڈاکٹر ارسلان افتخار اور ملک ریاض کے مابین عدالتوں سے مرضی کے فیصلے لینے “سے متعلق کیس سے متعلق ملک رےاض عدالتی فےصلے پر نظرثانی کی درخواست اور تحقےقا ت کے لےے تشکےل دےے گئے شعےب سڈل کمشن کی مدت مےں توسےع کی درخواست 6نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملک رےاض کی شعےب سڈل کمشن مےں توسےع نہ دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ جسٹس جواد اےس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسےن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے منگل کے روز ملک رےاض کی نظر ثانی پٹےشن اور شعےب سڈل کمشن مےں توسےع کی در خواستوں کی بےک وقت سماعت کی تو ملک رےاض کے وکےل زاہد بخاری نے عدالت سے کمشن کی مدت نہ بڑھانے کی استدعا کرتے ہو ئے دلائل دےے کہ چونکہ شعےب سڈل کمشن درخواست کی کوئی پےر وی نہےں کر رہا اس لےے عدم پےروی کی بنا پر اسے خارج کےا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن