بیکری ملازم پر تشدد، 8 اہلکاروں کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری نے اعلیٰ شخصیت کی رشتہ دار خاتون کو کیک نہ دینے پر بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ریاض، ظفر، نواب، مقصود اور یوسف وغیرہ ایلیٹ فورس کے 8 اہلکاروں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔