ایران کاملکی سطح پر تیار کردہ کروز میزائل ”قدیر“ کا تجربہ کرنے کا اعلان
تہران (اے پی پی) ایرانی نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل مہدی فراحی نے مستقبل قریب میں ملکی سطح پر تیار کردہ کروز میزائل ”قدیر“ کا تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو ملکی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے میزائل جن میں ظفر، نصر، نور، قادر اور قدیر شامل ہیں، بحری جنگی جہازوں سے فائر کئے جا سکتے ہیں۔