• news

”پیپلز پارٹی حیدر آباد میں جلسے نے مشرف کے آخری جلسہ کی یاد تازہ کر دی“

لاڑکانہ (ثناءنیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حےدرآباد کے جلسے نے مشرف کے اسلام آباد والے آخری جلسے کی یاد تازہ کردی۔ اس جلسے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ سندھ بھر سے عوام کو گھسیٹ کر حےدرآباد لایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے خوشامدی اور درباری وزرا گلے پھاڑ پھاڑ کر تقریرےں کرتے رہے حےدرآباد کے جلسے سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ بھٹو کے قاتلوں کے ساتھی کسی شرم کے بغےر جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے جبکہ مےں نے اپنی آنکھوں سے دےکھا ہے کہ سٹےج پر اےسے لوگ بھی بےٹھے تھے جو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی گھاٹ مےں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جبکہ مےں نے خود جا کر ان کے دروازے کھٹکھٹائے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن