اوباما اور رومنی کو امریکہ چین تعلقات پر تنقید سے گریز کرنا چاہیے
بیجنگ (آن لائن) چینی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدارتی حریفوں باراک اوبامہ اور میٹ رومنی کو دوسرے مباحثے کے دوران امریکہ چین تعلقات کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے چین کے سرکاری خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کا یہ تاریخی ریکارڈ ہے کہ وہ انتخابی سیزن کے دوران چین کو اپنی تنقید میں لپیٹتے ہیں اور بعد میں اقتدار میں آکر اپنے ہی بیانات بدلنا شروع کردیتے ہیں رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اب ان سیاستدانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ انتخابات کے موقع پر وہ امریکہ چین تعلقات پر جو خبریں لگاتے ہیں وہ زخم جلدی مندمل نہیں ہوں گے۔