• news

اسرائیل سے جنگ کیلئے ایران نے جدید ڈرون تیار کرلئے: اسرائیلی اخبار

 سویڈن/تل ابیب/تہران( اے پی اے) اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق ایران نے بمباری کی صلاحیت رکھنے والے جدید ڈرون تیار کرلئے ہیں اور وہ اس ٹیکنالوجی کو تمام مسلمان ممالک کو دینے کا سوچ رہا ہے اور وہ مسلسل ہتھیاروں کی تیاری اور جدت میں مصروف عمل ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے ڈرون تیارکرلئے ہیں اور وہ اس ٹیکنالوجی کو باقی مسلم ممالک کے ساتھ بھی شیئر کریںگے۔ واضح رہے 12اکتوبر کو اسرائیلی ائیر فورس نے ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر مارگرایا تھا جس کی ذمہ داری بعد میں حزب اللہ نے قبول کرلی تھی اور اقرار کیا تھا کہ یہ ڈرون ایران کے تیار کردہ ہیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی خاتم الانبیاءائر بیس کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل فرضاد اسماعیلی نے ایرانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے جاسوسی اور اٹیک مشن کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرون تیار کرلیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن