دہشت گردی، سیاسی ابتری، جولائی سے ستمبر بیرونی سرمایہ کاری میں 7.6 فیصد کمی
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں دہشت گردی، سیاسی ابتری، بجلی اور گیس کی قلت کے باعث رواں مالی سال 2012-13ءمیں جولائی سے ستمبر (3 ماہ) کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 7.6 فیصد کمی ہوئی ہے اور اس کا حجم 20 کروڑ ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گذشتہ مالی سال 2011-12ءمیں اتنی مدت کے دوران 21 کروڑ 72 لاکھ ڈ الر کے مقابلے میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کم ہے۔