الخدمت فاﺅنڈیشن 3 ماہ کے دوران 50 بچیوں کو جہیز باکس فراہم کرے گی : صائمہ شبیر
لاہور(لیڈی رپورٹر) الخدمت خواتین فاو¿نڈیشن آئندہ تین ماہ کے دوران مزید 50 بچیوں کو جہیز باکس فراہم کرے گی، رواں سال کے دوران 150 مستحق بچیوں کو جہیز بوکس فراہم کرچکی ہے۔ صائمہ شبیر نے کہا کہ الخدمت خواتین فاو¿نڈیشن بچیوں کی رخصتی کےلئے جو جہیز فراہم کرتی ہے اس میں ضروری کپڑوں سمیت بنیادی ضرورت کی تمام اشیاءشامل ہیں جن میں ڈنرسیٹ، دلہن کےلئے چھ کپڑوںکے سوٹ، برقع، چادر، دولہا کا جوڑا، تولیہ، واٹر سیٹ، ٹی سیٹ، پرات اور دیگر اشیاءشامل ہیں۔