• news

خواتےن کی تعلےم کے بغےر معاشرے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبےر نہےں ہو سکتا: صبیحہ منصور

لاہور(لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی ڈاکٹر صبےحہ منصور نے کہاہے کہ خواتےن کی تعلےم کے بغےر معاشرے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبےر نہےں ہو سکتا اور لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی ملک مےں وےمن اےجوکےشن پر بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ مارکےٹ کی ضرورےات کو مد نظر رکھ کر نصاب ترتےب دےنا ہمارے وژن مےں شامل ہے۔ وہ ڈائرےکٹورےٹ آف فےکلٹی ڈوےلپمنٹ اےنڈ انٹرنےشنلائزےشن کے زےر اہتمام ےونےورسٹی سنڈےکےٹ ہال مےں وےمن لےڈر شپ پر اےک روزہ تربےتی ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھےں۔ ورکشاپ بےن الاقوامی آرگنائزےشن کےلئے وےمن اےشوز پر کام کرنے والے ممتاز ٹرےنر ولی زاہد نے کہا کہ کئی ملکوں مےں خواتےن کی تربےت کےلئے ورکشاپس کے بعد مےں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی خواتےن بڑی باصلاحےت ہےں۔ دریں اثناءلاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میںادارہ استحکام شرکتی ترقی کے زیر اہتمام ایک روزہ امن کانفرنس منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور تھیں دیگر مقررین میں ماہر تعلیم نیلم حسین، حمیرا شیخ، ڈاکٹر سارہ شاہد، سلمان عابد، شازیہ شاہین شامل تھے۔ مقررین نے کہا کہ دہشت گردی اور جنگی جنون سے سب سے زیادہ متاثر عورتیں ہوتی ہیں۔ پاکستان میں امن کو فروغ دینے کے لیے ریاست، حکومت، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا۔ کانفرنس میں لاہور کے دیگر کالجوں سے طلباءو طالبات سمیت سول سوسائٹی کے اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن