• news

قومی لٹیروں اور بدعنوان حکمرانوں کے انجام تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے: صائمہ شہزادی

لاہور (لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی صائمہ شہزادی نے کہا ہے کہ ہم قومی لٹیروں اور بدعنوان حکمرانوں کے انجام تک ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی ملک میں پرامن تبدیلی کیلئے شروع تحریک کا ہدف اقتدار نہیں ایک آزاد، خود مختار اور خوشحال پاکستان ہے۔ اتحادی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں، چوریوں اور غلطیوں پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے، ہم نے ملک بچانے کیلئے عوام سے رجوع کرلیاہے۔ ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے، حکمران اتحاد انتخابات میں شکست فاش کیلئے تیار ہو جائے۔

ای پیپر-دی نیشن