رائے ونڈ: تعمیراتی کاموں میں بے ضابطگیاں‘ متعدد منصوبے صرف کاغذات میں مکمل
رائے ونڈ (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران اور شہر کی سماجی تنظیموں رائے ونڈ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب خضر حیات گوندل اور ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل کی توجہ رائے ونڈ کی دونوں یونین کونسلوں یونین کونسل نمبر9 14رائے ونڈ (سٹی) اور یونین کونسل نمبر148 پاجیاں ( رائے ونڈخورد) میں ہونے والی تعمیراتی بے ضابطگیوں کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2012-13ءمیں رائے ونڈ کی مذکورہ دونوں یونین کونسلوں کے تحت تقریباً نصف کروڑ روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کئے گئے لیکن عملی طور پر متعدد منصوبہ جات کی تکمیل صرف کاغذات کی حد تک ہوئی ہے اور جن منصوبوں کی تکمیل کی گئی تھی وہ بھی ایک ڈیڑھ ماہ بعد میں اپنے اصل رنگ میں آچکے ہیں،مذکورہ منصوبہ جات میں ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن کے اہلکاروں نے تقریباً 50 فیصد کمشن وصول کی، اتنی کمشن دے کر بااثر ٹھیکیداروں نے تو کام کرنے کی زحمت ہی نہیں کی۔ چھوٹے ٹھیکیدار عتاب کا نشانہ بنے رہے۔ مقامی کاروباری وسماجی تنظیموں اور مسلم لیگ (ن) حقیقی گروپ کے عہدیداروں نے رائے ونڈ کی مذکورہ دونوں یونین کونسلوں کے علاوہ ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن کی 18دیگر یونین کونسلوں کے تعمیراتی فنڈ کے سپیشل آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔