• news

”قربانی جانور کی، صفائی کی نہیں“ کا پیغام لےکر ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیم کا ایچی سن کالج کا دورہ

لاہور(خبر نگار)عید الاضحی پر شہر کی صفائی برقرار رکھنے اور ’قربانی جانور کی،صفائی کی نہیں‘ کا پیغام لیکر لاہور ویسٹ مینجنمنٹ کمپنی کی کمیونی کیشن ٹیم ایچی سن کالج پہنچی جہاں سٹوڈنٹس کو عید الاضحی پر LWMC کے خصوصی صفائی انتظامات اوران اقدامات کو موثر اور کامیاب بنانے کے لےے شہریوں کے ضروری کردار کے متعلق لیکچر دیا ۔ بچوں اور نوجوانوں میں صفائی کی عادات کو فروغ دینے اور کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے کے لےے ویسٹ بن کے استعمال کی عادات اپنانے کے پیغام پر مشتمل LWMC کی دلچسپی سے بھر پور اور سبق آموز انیمییٹڈ فلم دکھائی گئی۔ سٹوڈنٹس کو صفائی کے نئے نظام کے تعارف پر مبنی ڈاکومنٹڑی بھی دکھائی گئی۔ اس موقع پر سٹوڈنٹس میں عید پر جانوروں کی آلائیشیں ٹھکانے لگانے کے لےے LWMC کے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ویسٹ بیگ اور آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ پرنسپل محمد طاہر نے کہا کہ عید الاضحی پر شہریوں کو صفائی کے متعلق اپنا سابقہ غیر ذمہ دارانہ مزاج ترک کر کے LWMC کے عید قربان پر آلائیشوں کو بروقت اور مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے اقدامات سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ مینجرکمیونی کیشن کرسٹینا پطرس کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم ’قربانی جانور کی صفائی کی نہیں‘ کا پیغام لیکر تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور عوامی اجتماع گاہوں میں جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن