برائیڈل ویک، بابرہ شریف‘ثنائ‘میرا‘مہرین ‘جیاعلی‘ببرک شاہ کی شرکت
لاہور (کلچرل رپورٹر) نجی ٹی وی چینل کے زیراہتمام پی سی ہوٹل میں برائیڈل ویک کا اہتمام کیا گیا۔ شو میں 20 سینئر اور 25 نئی ماڈلز نے ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔ ماڈلز میں بابرہ شریف، ثنائ، میرا، جیاعلی، مہرین سید، ایان، ریچل اور ببرک شاہ شامل تھے۔ شو کے کوریو گرافر حسن شہریار یاسین تھے۔ حاضرین نے شو میں ماڈلز کی پرفارمنس اور ملبوسات کے معیار کو سراہا۔